2

وزیراعظم عمران خان کی افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کودورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

جمعرات کو دورہ افغانستان میں وزیراعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان ٹیم نے بہت تھوڑے عرصے میں کرکٹ میں نام کمایا ہے،پختون کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پیش گوئی کی کہ مجھے افغان کرکٹ ٹیم کا اچھا مستقبل دکھائی دیتا ہے۔ عمران خان نے افغانستان کرکٹ گراؤنڈ سے متعلق معلومات بھی لیں۔ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئےدستاویز پر دستخط بھی ہوگئے۔

اس موقع پر افغان ٹیم کی جانب سے کھلاڑیوں کے دستخط پر مبنی بیٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا گیا۔