2

عمرگل نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

گل ڈوزر کے نام سے مشہور پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل تینوں فارمیٹس سے ریٹائر ہوگئے۔

نم آنکھوں کے ساتھ کرکٹ کے میدان کو الوداع کہنے والے عمر گل نے شائقین کرکٹ کو کئی حسین یادیں دی ہیں۔ عمر گل نے سال 2007 اور 2009 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اوردونوں میچوں میں ان کا مرکزی کردار رہا۔ان کی یارکز نے انہیں گل سے گُل ڈوزر کا لقب دے دیا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب عمر گل سے اچھا وائٹ بال کرکٹ میں کوئی دوسرا بالر نہ تھا۔انہوں نے47 ٹیسٹ،130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹس میں کل427 وکٹیں حاصل کیں۔

عمر گل کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بھی ان کی خدمات اور کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے اور ان کے لیے تعریفی ٹویٹس کئے ہیں۔