3

کدی تے ہنس بول، سنیں عاطف اسلم کا نیا گانا

موسیقی کے دلدادہ افراد کے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک میں ایک نیا میوزک پلیٹ فارم آگیا، ویلو پاکستان نے اپنے ڈیجیٹل میوزک شو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا آغاز کیا۔

اس شو کو اسٹرنگز بینڈ مین گٹارسٹ بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس شو کے پہلے ہی یوٹیوب پر 17 ہزار سبسکرائبر ہیں۔

بلال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں گزشتہ 11 ماہ سے اس پر کام کر رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پُرجوش ہیں کہ شائقین یہ شو دیکھیں ۔

سیزن 1 کی پہلی قسط پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے جس میں عاطف اسلم ، عمیر جسوال اور نتاشہ نورانی کی پرفارمنس پیش کی گئی ہیں۔ قسط کے تمام گانوں کو میوزک کمپوزر احسن پرویز نے تیار کیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے نصیبو لال کا مشہور گانا ’کدی تے ہنس بول‘ کو اپنے انداز میں گایا ۔

عمیر جسوال نے عالمگیر کا مشہور گانا ’میں نے تمھاری گاگر سے پانی ‘ اپنے انداز میں پیش کیا، اس گانے کی موسیقی بلال مقصود نے ترتیب دی ہے۔

نتاشہ نورانی نے اصل گانا ’بے بی‘پیش کیا جسے بلال مقصود نے لکھا اور کمپوز کیا۔ اس گانے کو اب تک 12 لاکھ لوگوں نے سن لیا ہے ۔

ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کی نئی قسط کو ہر ہفتے یوٹیوب پر جاری کیا جائے گا تاہم شائیقن ان تمام گانوں کو ملک کے کسی بھی میوزک اسٹریمنگ کے پلیٹ فارمز پر سن سکتے ہیں۔

اس سیزن کے گلوکاروں کی فہرست میں سجاد علی ، شمعون اسماعیل ، عزیر جسوال ، عبد اللہ قریشی ، آئمہ بیگ ، بالرنیہ نگہت چوہدری ، سارہ حیدر ، میشا شفیع جبکہ آگ اور ٹکاٹک جیسے بینڈ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں