2

منشیات کا معاملہ، کامیڈین بھارتی سنگھ گرفتار

این سی بی نے نے بھارتی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے وہیں اس معاملے میں بھارتی کے شوہر ہرش لمباچیا سے این سی بی ہوچھ۔گچھ کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ڈرگس کیس معاملے میں مشہور انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ اپنے شوہر ہرش لمباچیا کے ساتھ این سی بی کے دفتر پہنچیں تاہم این سی بی نے بھارتی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے، وہیں اس معاملے میں بھارتی کے شوہر ہرش لمباچیا سےتفتیش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرش نے منشیات لینے کا اعتراف کیا ہے وہیں ابھی ان سے این سی بی افس میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو مسلسل بالی ووڈ سے منسلک ہستیوں کے گھر پر چھاپہ مار کرتفتیش کررہی ہے۔

این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر چھاپہ مار کر کچھ مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے، این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو سمن بھیجا تھا جس کے بعد بھارتی اپنے شوہر ہرش کے ساتھ این سی بی دفتر پہچی تھیں جہاں ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کر لئے ہیں۔