2

محسن عباس نےزندگی میں آدھےرشتے کھونےکی وجہ بتادی

فائل فوٹو

اداکارمحسن عباس حیدرنےقدرے تلخ پوسٹ میں فالوورز کو بتایا ہے کہ انہوں نے زندگی میں آدھے سے زیادہ رشتے کیوں کھوئے۔

محسن کی ازدواجی زندگی میں تلخیوں اور سابقہ اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات کے بعد انہں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا سلسلہ کسی نہ کسی صورت تاحال جاری ہے، غالبا اسی لیے انہوں نے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

محسن عباس نے مداحوں کی الجھن سلجھادی

انسٹا پوسٹ میں اداکار نے لکھا ” میں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے صرف اس وجہ سے کھودیے کہ میں بےغیرت نہیں ہوپایا۔ اور مجھے اس بات پر افسوس نہیں فخرہے”۔

محسن کے فالوورز نے تبصرے کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ فریحہ جبین نے اپنے کمنٹ میں لکھا ” شاباش میرا بیٹا”۔

محسن اور فاطمہ سہیل کے درمیان تقریبا ستمبر2019 قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ دونوں کےتعلقات میں کشیدگی رواں سال جولائی میں سامنے آئی تھی جب فاطمہ کی جانب سے محسن عباس پر تشدد اور بیوفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔ فاطمہ کی جانب سے ماڈل نازش جہانگیرکا نام لیتے ہوئے محسن پربیوفائی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنا موقف ظاہر کیا تھا کہ یہ الزامات بےبنیاد ہیں۔

کیا محسن عباس حیدر اورنازش جہانگیرجیل میں ہیں؟

بعد ازاں فاطمہ کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ انہوں نےعدالت سے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تاہم وہ اپنے بیٹے کی پرورش خود کرنا چاہتی ہیں۔ فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کردی تھی۔

فاطمہ سہیل کی شکایت ہے کہ علیحدگی کے باوجود محسن اوران کی دوست نازش جہانگیرآن لائن ہراسمنٹ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں تحریری درخواست دائرکررکھی ہے۔