2

ایمن خان کیلئےتُرکی میں سرپرائزبرتھ ڈے پارٹی

تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں ایمن کی سالگرہ پرمنیب نے ایک سرپرائز برتھ ڈے کا اہتمام کیا۔

منیب نے انسٹا گرام پر ایمن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا، میں تم سے اتنا پیار کرتا ہوں کہ الفاظ کے ذریعے اظہار ممکن نہیں۔ یہ صرف پیار کا احساس ،باہمی عزت اور فکرمندی ہی تمہارے لیے میرے احساسات بیان کرسکتے ہیں”۔

گھرسے دوررہتے ہوئے ایمن کو یہ سرپرائز دینے والے منیب نے اپنی اور ایمن کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” میرے دل کی ملکہ کوسالگرہ مبارک “۔

منیب نے فالوورز کیلئے دلچسپ ویڈیو بھی شیئرکی جس میں وہ ایمن کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے انہیں برتھ ڈے سرپرائز کیلئے ساتھ لارہے ہیں۔

ایمن نے بھی اس سرپرائز پرمنیب اور اپنے لیے نیک خواہشات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دلکش تصاویر شیئرکیں۔

ایمن خان سب کو پیچھے چھوڑ گئیں

ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی جنوری 2017 میں اور شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر 2018 کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی جبکہ ولیمہ 2 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔

ایمن کی بیٹی کے دوپٹے کی خاص بات کیا؟

اس جوڑی کے یہاں 30 اگست 2019 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام امل منیب رکھا گیا۔