1

Islamabad: Teachers end sit-in after successful talks with HEC

فوٹو: آن لائن

یونیورسٹیز کے اساتذہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) حکام کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ميں 3روز سے جاری احتجاج ختم کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی جانب سے مطالبات تسليم کرنے کی تحریری یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا ہے۔

ایچ ای سی نے بی پی ایس اور ٹی ٹی ایس اساتذہ کے مختلف مسائل کے حل کرنے کی شرط تسليم کرلی جبکہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کی شرط ختم کرنے سميت ديگر مطالبات بھی مان ليے گئے ہيں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا اعلان 31مارچ 2021تک کیا جائے گا۔ تب تک موجودہ پالیسیاں معطل رہیں گی۔

اسلام آباد مظاہرہ کرنے والی اساتذہ کے مطالبات مندرجہ ذیل تھے

ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کی خود مختاری میں مداخلت بند کردی۔

یونیورسٹی اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 65 سال کردی جائے۔

بنیادی تنخواہ پیمانے پر تقرری کے لئے پی ایچ ڈی کے بعد کی شرط ختم کردی جائے۔

اعلی تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

میعاد ٹریک نظام کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے۔