2

بھارت سے تجارت بحال ہوگی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان آج بھارت سے تجارت کی بحالی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی ، ای سی سی نے بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی منظوری دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں بھارت سے تجارت کی بحالی سے متعلق فیصلہ پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ای سی سی کے فیصلوں کوکابینہ کی توثیق کی ضرورت ہوتی ہے اور کابینہ منظوری کے بعد ہی فیصلے حکومت کے سمجھے جاتے ہیں، آج کابینہ میں ای سی سی کے بھارت سے تجارت کے فیصلے پر مشارت ہوگی اور مشاورت کے بعد ہی حکومت بھارت سے تجارت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے درآمد کرنے پر چینی کی قیمت نیچےآئےگی، ماضی کی حکومتوں نےچینی کپاس سےمتعلق کوئی اقدامات نہیں کئے، آئندہ سالوں میں پاکستان اپنےمعاملات میں خود کفیل ہوگا۔

گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت منظوری دی تھی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں