2

Sudan PM ready for Israel ties if parliament approves

فوٹو: اے ایف پی

سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک عبوری پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی مڈل ایسٹ مونیٹر کے مطابق سوڈانی وزیراعظم کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کا بیان اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حمدوک سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

معزول صدر عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپریل 2019ء سے فوج اور شہری ساتھ مل کر سوڈان کے ملکی معاملات چلارہے ہیں تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں کہ پارلیمنٹ کی تشکیل کب تک عمل میں آئے گی۔

سوڈان کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کردینگے، ٹرمپ

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اگر امریکا سوڈان کو دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالتا ہے، تو سوڈان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول سمیت کئی طرح کے اقتصادی دروازے کھل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اس بات کا اعلان کا کرچکے ہیں کہ یو اے ای کے بعد سوڈان جلد اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔