52

کل کیا ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے۔۔!! سیاست میں آنا ہے یا نہیں؟ شاہد آفریدی نے دو ٹوک اعلان کر دیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 25 سال سے اللہ پاک نے جوعزت دی وہ کم لوگوں کو ملی ،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،کل کیاہوگایہ اللہ بہتر جانتا ہے، میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر سٹار کرکٹر شاہد

آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں دیکھی ہے،بلوچستان کیلئے بلوچ بھائیوں کی بہت قربانیاں ہیں، بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کرواؤں گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 25 سال سے اللہ پاک نے جوعزت دی وہ کم لوگوں کو ملی ،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،کل کیاہوگایہ اللہ بہتر جانتا ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بار بار اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ وہ حلفیہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ان کا سیاست کی طرف کوئی رجحان نہیں ہے۔ مئی 2020ء میں انھوں نے اپنے ایک خطاب میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری ہیں۔‘ ان کا یہ خطاب بھی فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔ شاہد آفریدی نے بظاہر پاکستان اور انڈیا کے درمیان 27 فروری 2019ء کو ہونیوالی عسکری جھڑپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم نے تو انکے چوزوں کو ہوا میں مارا، چائے پلا کر واپس بھجوایا ہے عزت کیساتھ۔‘ تو سوال ایک مرتبہ پھر اٹھ رہا ہے کہ اگر شاہد آفریدی بذاتِ خود سیاست میں بھی نہیں آنا چاہتے اور صرف انکے بقول فلاحی کام ہی کرنا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا اور دیگر جگہوں پر انکی اس ’پروموشن‘ سے مقصود کیا ہے؟ کہیں واقعی ایسا تو نہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ’قدرت’ ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتی ہے؟۔

Sharing is caring!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں