2

مہنگائی کا جن بے قابو ۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹور ز کے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹور ز مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آضافہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مختلف اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خشک دودھ ، صابن ، مصالحہ جات ، ٹوتھ پیسٹ ، اور ٹوتھ برش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ نہانے کا صابن ڈیڑھ سے 7 روپے مہنگا ہوا ہے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ،ٹوٹھ برش کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ،سافٹ ڈرنکس کی قیمتوں میں 7روپے اضافہ جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے اضافہ کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں