2

گڑھے میں گہرے سبز رنگ کا پانی بھر گیا، شہری حیران –

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے دارالحکومت ٹورنٹو کی شاہراہ پر پڑنے والے گھڑے میں خود بہ خود سبز رنگ کا پانی بھر گیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کی معروف شاہراہ جمعے کے روز سڑک اچانک بیٹھ گئی تھی جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے وہاں حفاظتی بیریئرز کھڑے کردیے تھے۔

ویسے تو یہ گڑھا خالی تھا مگر جب صبح شہریوں کی اس پر نظر پڑی تو اُس میں سبز رنگ کا پانی موجود تھا۔

شہری گھڑے میں بھرنے والے گہرے سبز رنگ کے پانی کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس مقام پر قریب و جوار میں کوئی صنعتی علاقہ نہیں ہے۔

شہریوں نے مقامی انتظامیہ کو اس معاملے کی طرف توجہ مبذول کروائی کیونکہ اُن کو یہ خدشہ تھا کہ شاید گڑھے میں جمع ہونے والا پانی کیمیکل ملا ہے جس کا رنگ بھی اسی وجہ تبدیل ہوا۔

مقامی انتظامیہ کے حکام نے گڑھے میں بھرنے والے پانی کے نمونے حاصل کیے اور اُسے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا تو معلوم ہوا کہ پانی زہریلا نہیں ہے کیونکہ پانی کا سبز رنگ کسی کیمیکل کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے اعلامیے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ شاید یہاں ’ہلک‘ یا ’ننجا ٹرٹل‘ نامی کارٹون کریکٹر آئے تھے جس کی وجہ سے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ مقامی انتظامیہ نے گڑھے میں بھرنے والے پانی کو صاف کرنے کے بعد سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا جسے آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں